کوئٹہ، یارو گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال ہوگئی

بدھ 31 اگست 2016 17:22

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء ) چیف ایگزیکٹوآفیسرکیسکوانجینئررحمت اﷲ بلوچ کی خصوصی ہدایات پر سپرنٹنڈنگ انجینئر (جی ایس او) کی زیرنگرانی کیسکوکے (ایس ایس اینڈ ٹی ) ڈویژن ، پی اینڈ آئی ڈویژن اور جی ایس او عملہ کی مشترکہ کاوشوں کے سبب یارو گرڈسٹیشن کے تمام متاثرہ کنٹرول پینل ، ریلے پینل ، پاور کیبلز اور وائرنگ کی تبدیلی کاکام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کر کے بجلی کی فراہمی شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ہفتہ کی صبح یاروگرڈسٹیشن میں آگ لگنے سے15فیڈروں سے بجلی کی فراہمی مکمل طورپرمعطل ہوگئی تھی جن میں میں یاروسٹی،ملیزئی،خنائی بابا، عمرآباد، بوستان ، ملک کٹا، فیض آباد، ایچ ٹی پی، سرانان،شادی زئی ،کربلا، کچلاک ایکسپریس، بادیزئی خدائیدادزئی اورپاک روزی شامل ہیں۔ اب ان تمام فیڈرز کو معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے۔تاہم کیسکونے اس واقعہ کے باعث بجلی کی بندش پر متعلقہ صارفین کو ہونے والی زحمت پرمعذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :