اوستہ محمد، کوشش ہے پارٹی ورکروں کے مسائل حل کریں، سردار اسلم خان بزنجو

بدھ 31 اگست 2016 17:19

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) نیشنل پارٹی کی مرکزی رہنما و صوبائی وزیر زراعت سردار اسلم خان بزنجو نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے ورکر پارٹی کے قومی اثاثہ ہے اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ہماری کوشش ہے کہ پارٹی کے ورکروں کے مسائل اور مشکلات کو حل کریں اور مجھے نخوبی علم ہے۔ ورکروں کے مسائل کرنے کیلئے ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

ان خیا لات کا اظہار سردار اسلم خان بزنجو نے نیشنل پارٹی اوستہ محمد کے صدر علی حسن بلوچ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے نظریاتی کارکنان اپنے علاقوں میں پارٹی فعال بنانے کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کریں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی مخلوط حکومت کا حصہ ہے۔موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے میں امن و امان برقرار رکھتے ہوئے صوبے میں بے روزگاری کیلئے اقدامات کرنے کیلئے حکمت عملی سے کام کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کے روزگار کی فراہمی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ہماری اقتدار منزل نہیں ہماری اصل منزل عوام کہ خدمت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کیے جا رہے ہیں۔آج ہمیں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے پھر بھی عوام کی خدمت جاری ہے اور پارٹی کے دوست مایوس نہ ہو ان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پوری کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :