Live Updates

نوازشریف نے ملک بھرمیں کسی بھی ہسپتال کو اس قابل نہیں بنایاجہاں اپنا علاج کراسکیں،عمران خان

وزیراعظم معمولی چیک اپ کیلئے بھی لندن ،امریکہ کروڑوں خرچ کرکے جاتے ہیں، احتساب کیلئے ایسے ادارے بنانے چاہئیں جوخودانکااحتساب کریں نہ ایسے ادارے جو ان کی بدعنوایوں پر پردہ ڈالیں یاانہیں کلین چٹ دیں خیبرپختونخوا کو احتساب اور انسانی وسائل کی ترقی کے حوالے سے مثالی صوبہ بنارہے ہیں جو باقی صوبوں کیلئے قابل تقلید ہوگا،چیئرمین تحریک انصاف کاپشاورمیں صحت انصاف کارڈکی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 31 اگست 2016 17:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 اگست ۔2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ وزیراعظم نے ملک بھرمیں کسی بھی ہسپتال کو اس قابل نہیں بنایاجہاں وہ خوداپناعلاج کراسکیں،معمولی چیک اپ کیلئے بھی لندن اور امریکہ کروڑوں خرچ کرکے جاتے ہیں۔ نوازشریف کو احتساب کیلئے ایسے ادارے بنانے چاہئیں جوخودانکااحتساب کریں نہ کہ ایسے ادارے جوکہ ان کی بدعنوایوں پر پردہ ڈالیں یاانہیں کلین چٹ دیں۔

خیبرپختونخوا کو احتساب اور انسانی وسائل کی ترقی کے حوالے سے مثالی صوبہ بنارہے ہیں جو باقی صوبوں کیلئے قابل تقلید ہوگا۔پشاورمیں صحت انصاف کارڈ کے اجراء کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ خیبرپختونخواکی حکومت کو کہیں بھی شومارنے کی ضرورت نہیں اس وقت صوبائی حکومت تحریک انصاف کے نظرئیے کے مطابق انسانی وسائل کی ترقی ،تعلیم صحت اور انصاف کے لئے جواقدامات اٹھارہی ہے یواین ڈی پی سمیت بین الاقوامی ادارے اس کے گواہی دے رہے ہیں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اختیارات کو اپنے پاس رکھنے کے بجائے بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے تقسیم کئے قوموں کی زندگی میں اسی طرح آسانیاں پیداکی جاتی ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ملک بھرمیں کسی بھی ہسپتال کو اس قابل نہیں بنایاجہاں وہ خوداپناعلاج کراسکے معمولی چیک اپ کے لئے بھی انہیں لندن اور امریکہ کروڑوں خرچ کرکے جاتے ہیں اپنی ماں کا علاج نہ ہونے کی وجہ سے یہاں پر شوکت خانم ہسپتال قائم کیاگیاجواس وقت لاہورکے بعد پشاورمیں بھی بلا تفریق مریضوں کی خدمت کررہاہے ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواحکومت صوبے کی آدھی آبادی کو جوغربت کی چکی میں پس رہی ہے کوعلاج کی سہولت صحت انصاف کارڈ کے ذریعے فراہم کرکے مثال قائم کررہاہے سرکاری ہسپتال ہمارے لئے بہت بڑاچیلنج ہے جس پر اب قابوپالیاگیاہے تعلیمی اداروں میں بہتری لائی جارہی ہے اور اس سال34ہزار نجی سکولوں کے طالبعلموں نے سرکاری سکولوں میں داخلہ لیاہے عمران خان نے کہاکہ ملکی نظام میں بہتری کے لئے دوچیزیں انتہائی ضروری ہے جب انسانوں پر پیسہ خرچ کیاجائے اور اداروں کو استحکام بخشاجائے علاج ،تعلیم اور انصاف کی عدم فراہمی سے معاشرے ٹوٹ جاتے ہیں اور وہ معاشرے دوسرے اقوام میں ناکامی سے دوچارہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تین ستمبرکولاہورمیں ایک بہت بڑی ریلی کاانعقادکیاجائیگاجس میں وزیراعظم نوازشریف پر دباؤڈالا جائیگا کہ احتساب اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ادارے بنائے جائیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات