خوف و دہشت سے بھرپور ہالی ووڈفلم ’تھرٹی ون ‘کا ٹریلر

بدھ 31 اگست 2016 17:02

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء)دل دہلا دینے والے واقعات اور سنسنی پیدا کر دینے والے مناظر سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی ہارر فلم’ تھرٹی وَن‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہدایت کارر روب زومبی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی سالانہ تہوار ہالووین میں خوفناک بلاؤں کا روپ دھار کر کارنیول میں لوگوں کو تفریح فراہم کرنیوالے پرفارمرز کے گِرد گھوم رہی ہے، جودورانِ سفر ایک پر اسرار قاتل کے نرغے میں پھنس جاتے ہیں۔

مائیک ایلیئٹ اورروب زومبی کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم میں ہالی وڈ اداکارہ الزبیتھ ڈیلی اورٹورسٹن ووگس مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں رچرڈ بریک، میلکم میکدول، سینڈرا روسکو، میگ فوسٹراورٹریسی وولٹرشامل ہیں۔تو سانسیں تھام لیں کیونکہ خوف اور دہشت سے بھرپور مناظر کی عکاسی کرتی یہ سنسنی خیز فلم سیبینز فلمز کے تحت رواں سال 16ستمبر کو امریکی سنیما گھروں میں سب کو ڈرانے آرہی ہے۔۔