خرابی صحت کے سبب گلوکارہ سیلینا گومیز آرام کرنے کا فیصلہ کرلیا

بدھ 31 اگست 2016 17:02

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) سلینا گومز نے اپنی ذہنی بیماری کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان میں لوپس نامی ایک پیچیدہ بیماری کی تشخیص ہوئی تھی اور یہ تمام مسائل اسی کے منفی اثرات کا نتیجہ ہیں معروف گلوکارہ سلینا گومیز کا کہنا ہے کہ گھبراہٹ، بے چینی اور ذہنی تناوٴ جیسے صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے وہ کچھ دن آرام کریں گی۔

ایک بیان میں گلوکارہ نے اپنی ذہنی بیماری کے مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان میں لوپس نامی ایک پیچیدہ بیماری کی تشخیص ہوئی تھی اور یہ تمام مسائل اسی کے منفی اثرات کا نتیجہ ہیں۔گذشتہ برس سلینا نے انکشاف کیا تھا کہ لوپس کے لیے ان کا علاج ہورہا ہے جس سے جلد اور جسم کا دفاعی نظام بری طرح متاثر ہوتا ہے۔24 سالہ گلوکارہ کا کہنا ہے کہ اب انھیں اپنے صحت کے مسائل سے نمٹنے کے لیے تھوڑا وقت چاہیے۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ ’ٹو فیب‘ سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا: ’اپنی صحت اور خوشیوں کو برقرار رکھنے کے لیے مجھے فعال ہونے کی ضرورت ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ اس کے لیے بہتر طریقہ کچھ وقت کے لیے کام کے بجائے چھٹیاں کرنا ہے۔‘انھوں نے حمایت کے لیے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا: ’آپ کو معلوم ہے کہ آپ سب میرے لیے کتنے اہم ہیں، لیکن۔۔۔ میں بہتر ہونے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہوں۔‘ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ سلینا کتنے دن کی چھٹیوں پر جائیں گی۔ ان کا ابھی ورلڈ ٹور بھی جاری تھا جس کے تحت پروگرام کی کئی تاریخیں پہلے سے ہی مقرر ہیں۔۔