فرحان اختر کی ہدایت کاری پر اداکاری کو ترجیح
’اداکاری اور ہدایت کاری ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں، ڈائریکشن زیادہ مشکل ہے، اداکار
بدھ 31 اگست 2016 17:01
ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء)بولی وڈ میں فلم ڈائریکٹر کی حیثیت سے آغاز کرنے والے گلوکار، ہدایت کار اور اداکار فرحان اختر نے ہدایت کاری پر اداکاری کو ترجیح دے ڈالی۔ ایک رپورٹ کے مطابق 42 سالہ فرحان اختر کا اپنی پہلی فلم ‘راک آن‘ کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ ان کی بہترین فلم تھی جس کی شوٹنگ میں انہیں کافی مزہ آیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اداکاری اور ہدایت کاری ایک دوسرے سے کافی مختلف ہیں، ڈائریکشن زیادہ مشکل ہے جبکہ اداکاری میں جذبات سے کام لینا پڑتا ہے اور مجھے اداکاری میں مزہ آتا ہے'۔(جاری ہے)
اگر بحیثیت ڈائریکٹر ان کے بولی وڈ سفر کے حوالے سے بات کی جائے تو فرحان اختر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1991 کی فلم ’لمحے‘ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کیا تھا۔
2001 میں ان کی ہدایات میں بنی پہلی فلم ’دل چاہتا ہے‘ ریلیز ہوئی، جو اس سال کی کامیاب فلم کے طور پر سامنے آئی جسے نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔فرحان اختر نے ریتیش سدھوانی کے ساتھ مل کر پروڈکشن ہاوٴس ایکسل انٹرٹینمنٹ بھی کھولا جس کے بینر تلے کئی کامیاب فلمیں پروڈیوس کی گئیں جن میں ’ڈان‘، ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘، ’دل دھڑکنے دو‘ وغیرہ شامل ہیں۔۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.