سونم کپور کی نئی دلی کے ارب پتی بزنس مین سے قربتیں بڑھنے لگیں

بدھ 31 اگست 2016 17:01

سونم کپور کی نئی دلی کے ارب پتی بزنس مین سے قربتیں بڑھنے لگیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور ا آج کل نئی دلی کے بڑے بزنس مین آنند آہوجا کے ساتھ مختلف تقاریب میں نظرا آنے لگی ہیں جس کے بعد بی ٹاوٴن میں ان کی آننداہوجا کے ساتھ دوستی کے چرچے ہورہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورجو اپنے بے باک بیانات اوراظہاررائے میں پیچھے نہیں ہٹتی ہیں اوراپنی ذاتی زندگی میں دخل اندازی ذرا بھی پسند نہیں کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ آج کل نئی دلی کے ارب پتی بزنس مین آنندہوجا کے ساتھ اکثر تقاریب میں نظر آرہی ہیں۔ آنندامہوجا کا فیشن انڈسٹری کا بڑا بزنس ہے جب کہ سونم کپور بھی بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک فیشن آئیکون کے نام سے جانی جاتی ہیں، اداکارہ بھی اکثر آنندہوجا کی مختلف قسم کے ڈیزائن کے کپڑے پہنتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق سونم کپوراور آنندیک ساتھ اداکاراکشے کمارکے گھردعوت میں بھی ساتھ ساتھ گئے تھے جہاں اکشے نے ہالی ووڈ اداکار”ول اسمتھ” کو اپنے گھر مدعو کررکھا تھا۔۔