پاکستانی سینماؤں میں جا کرمیری فلم ” آکیرا“ ضرور دیکھیں، سوناکشی سنہا

بدھ 31 اگست 2016 16:57

پاکستانی سینماؤں میں جا کرمیری فلم ” آکیرا“ ضرور دیکھیں، سوناکشی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کی نئی فلم ” آکیرا “ 2ستمبرسے پاکستان میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم کے پاکستان میں نمائش کے لیے حقوق آئی ایم جی سی‘ نے حاصل کرلیے ہیں۔ اس سلسلہ میں بھرپورانداز سے فلم کے ٹریلر کے ذریعے تشہیری مہم ملک بھرمیں جاری ہے۔ دوسری جانب بھارتی چینلزاوردیگرشہروں میں سوناکشی سنہا اپنی ٹیم کے ہمراہ مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔

اپنی نئی فلم ” آکیرا “ کی ریلیز اورخصوصاً پاکستان میں نمائش کے حوالے سے بات سوناکشی سنہا نے ”نجی ٹی وی“کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”ا آکیرا“ میرے لیے بہت اسپیشل فلم ہے۔ اس فلم میں مجھے ٹائٹل رول دیا گیا ہے۔ یہ ایک ایکشن ڈرامہ فلم ہے لیکن اس کی کہانی کی طرح اس کا میوزک بھی بہت جاندارہے۔

(جاری ہے)

اس فلم میں جہاں میں نے مرکزی کردارنبھایا ہے، وہیں اس میں بطورگلوکارہ اپنی آواز کا جادو بھی دکھایا ہے۔

فلم کے میوزک ڈائریکٹروشال شیکھر نے بڑی خوبصورت دھنیں ترتیب دی ہیں اوراس فلم میں بھارتی چینل کے مقبول پروگرام ’انڈین آئیڈیل ‘ میں حصہ لینے والی نوجوان گلوکارہ ناہید آفرین کو موقع دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلم میں میرے علاوہ بہت ہی ٹیلنٹڈ کونکنا سین شرما ، انوراگ کشپ، ٹینا سنگھ اوررائے لکشمی شامل ہیں جب کہ بطورمہمان اداکاربالی وڈ کے سپراسٹاراکشے کمار، ارمیلاماٹنڈکراور اتل کلکرنی بھی دکھائی دینگے۔

متعلقہ عنوان :