ایران سے جلاوطن ہونے والے 63 سے زائد پاکستانی شہری لیویز فورس کے حوالے

بدھ 31 اگست 2016 16:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) ایران سے جلاوطن ہونے والے 63 سے زائد پاکستانی شہریوں کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے تفتان بارڈر پر لیویز فورس کے حوالے کر دیا ہے۔لیویز ذرائع کے مطابق ضلع چاغی کے علاقے تفتان میں پاک ایران سرحد پر ایرانی سیکورٹی فورسز نے 63 سے زائد پاکستانی شہریوں کو لیویز فورس کے حوالے کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی حکام کے مطابق ان پاکستانی ورکرز کو ایرانی سیکورٹی فورسز کی جانب سے ایران کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھاکیونکہ یہ پاکستانی شہری سفر ی دستاویزات کے بغیرایران میں رہ رہے تھے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ان جلاوطن پاکستانی شہریوں کو ابتدائی تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید تفتیش کے لئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا جائے گا

متعلقہ عنوان :