اسلام پورہ ، دیورانی اور جٹھانی کے جھگڑے پرچھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کردیا

بدھ 31 اگست 2016 16:49

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) اسلام پورہ کے علاقہ میں دیورانی اور جٹھانی کے جھگڑے میں دونوں بھائی آپس میں لڑ پڑے چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے بڑے بھائی کو قتل کردیا۔ ایک بھائی منوں مٹی کے نیچے جبکہ دوسرا بھائی عنقریب جیل کی سلاخوں کے پیچھے چلا جائے گا۔ گھریلو جھگڑے کی ہولناک انجام دیکھ کر اہل علاقہ نے کانوں کو ہاتھ لگالیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلامپورہ کے علاقے چوہان روڈ پر برف خانہ والی گلی میں 28سالہ عرفان جس کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی اس کے ساتھ اس کا بھائی عدنان بھی رہتا تھا منگل اوربدھ کی درمیانی رات دونوں بھائیوں کی بیویاں آپس میں لڑ پڑیں گزشتہ روز صبح کے وقت عرفان اوراس کے چھوٹے بھائی عدنان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی عرفان کے چھوٹے بھائی عدنان نے طیش میں آکر بڑے بھائی عرفان کوفائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا پولیس نے جائے وقوعہ سے مقتول کی لاش کوپوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردیا جبکہ ضروری شواہد اکٹھے کرکے مقدمہ درج کرلیا پولیس کے مطابق ملزم کو جلد ہی گرفتار کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھجوادیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :