لاہور،والدین کے جھگڑے کے باعث27سالہ حلیمہ نے خودکشی کرلی

بدھ 31 اگست 2016 16:49

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) سبزہ زار کے علاقے میں گزشتہ روز میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کے باعث27سالہ حلیمہ نے زہریلی گولیاں کھالیں۔ حالت خراب ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا مگر جسم میں زہر پھل جانے کی وجہ سے دم توڑ گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقے میں 27سالہ حلیمہ اپنے خاوند اسد علی کے ساتھ رہائش پذیر تھی عیدالالضحیٰ کے موقع پر خریداری کرنے پر دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔

حلیمہ نے غصے میں آکر گھر میں موجود چوہے مارنے والی زہریلی گولیاں کھالیں۔ گولیاں کھانے کے بعد اس کی حالت بگڑنے لگی اسے فوری طورپر میوہسپتال لے جایاگیا مگر وہ جسم میں زہر پھیل جانے کے باعث دم توڑ گئی۔ پولیس نے اس کی نعش کوپوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کروادیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ اور تفتیش کے بعد اصل حقیقت کا پتہ چل جائے گا۔

متعلقہ عنوان :