احتساب کیلئے آرمی چیف کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دی جائے:صوفی مسعوداحمد صدیقی
بدھ 31 اگست 2016 16:47
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر قائد روحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاکہ موجودہ سیاسی نظام سے پاکستان کا ہر شہری بُری طرح متاثر اور دلبراشتہ ہوچکا ہے ، قومی خزانے کی بے دریغ لوٹ مارکرنیوالے سیاستدان ملک و قوم سے مخلص نہیں ہوسکتے ، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کرنے کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں فوری طور پر کمیشن تشکیل دیا جائے ۔
مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقدہ ”استحکام پاکستان “کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کا کہنا تھاکہ احتساب کے عمل کوتیز ترکیاجائے اورکمیشن بناکرفوج کی نگرانی میں حکمرانوں سمیت تمام کرپٹ عناصر کاسخت ترین فوری احتساب کیاجائے تاکہ لوٹی دولت جلد از جلد ملکی خزانوں میں لاکر کشکول توڑا جاسکے۔(جاری ہے)
ہر سیاسی جماعت نے کشکول توڑنے کادعویٰ توکیا مگر کسی دورحکومت میں بھی اس کو عملی جامہ نہ پہنایا جاسکا۔
موجودہ دور حکومت میں بھی کھربوں کی کرپشن ہورہی ہے ،ٹیکس پہ ٹیکس لگائے جارہے ہیں ،قرض مانگنے کی ساری حدیں پارکرلی گئی ہیں ،قانون نافذ کرنے والے خود قانون شکنی کے مرتکب ہورہے ہیں ۔وطن عزیز افواج پاکستان اوراللہ کے درویشوں کی ہمت وجرات کے سرپرچل رہاہے ، ان کا کہنا تھا کہ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے سالانہ کنونشن کے موقع پر پنجاب بھر سے تشریف لائے ہوئے لاکھوں مردوخواتین کمیونٹی ورکرز نے اپنا فیصلہ سنادیاتھا کہ آئندہ کسی بھی کرپٹ سیاستدانوں بشمول انبیاء کرام ،ازواج مطہرات ،خلفائے راشدین اوربزرگان ین کے گستاخوں کوووٹ ہرگز نہیں دیں گے ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی تائید وحمایت اسی لیڈر کیساتھ ہوگی جو احتساب پر عمل درآمد کویقینی بنائیگا۔اجلاس میں احتساب کے عمل کویقینی بنانے کیلئے مزید تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا، جن کا اعلان وقتاًفوقتاًتنظیم مشائخ عظام پاکستان کے اجلاسوں میں ہوتارہیگااورحکومت سمیت متعلقہ اداروں کوہم اپنی تجاویز دیکراستحکام پاکستان کافریضہ اداکرتے رہیں گے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی تائید و حمایت اسی لیڈر کے ساتھ ہوگی جو احتسابی عمل درآمد کو یقینی بنانے میں عملی کردار ادا کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے خلاف کیس ججز کمیٹی کو واپس بھجوادیئے، سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی
-
ملک بھر سے حج پروازیں 9 مئی سے شروع ہونگی،ترجمان وزارت مذہبی امور
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردارعلی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا پہلا اجلاس
-
بہاولنگر ،وزیر اعلیٰ پنجاب کے یوتھ بائیکس پروگرام کا آغاز ہوگیا
-
ایف آئی اے کی مختلف کارروائیوں میں 2 انسانی سمگلرز گرفتار
-
رائیونڈ میں سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
-
فواد چودھری کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کی درخواست دو رکنی بنچ کو ارسال
-
ضمنی الیکشن میں ’’ووٹ کو عزت دو‘‘ کا نعرہ دفن ہو گیا ‘ یاسمین راشد
-
ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ، پاکستان نے ہمیشہ کشمیراور فلسطین کے مسئلہ کو ہر فورم کر اجاگر کیا ہے، فیصل کریم کنڈی
-
زبانی، تحریری طلاق پر قانون کیا کہتا ہے ہائی کورٹ کا عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اپیل پراستفسار
-
بدین میں 2 نوعمرلڑکوں کا گینگ ریپ، پولیس اہلکار اورسیاستدان کیخلاف مقدمات درج
-
پشاو،بڈھ بیرپولیس کی کارروائی، چوری میں ملوث ملزم گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.