فیصل آباد ،گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ نو جوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

بدھ 31 اگست 2016 16:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ نو جوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ،تفصیلات کے مطابق 36ج ب کے رہائشی 25سالہ عابد ولد غفور کا کسی بات پر گھروالوں سے جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے گندم والی گولیاں کھا لی جس کو فوری طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا اور دوران علاج دم توڑ گیا ، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔

متعلقہ عنوان :