جیکب آباد کے سینئر ایڈوکیٹ عبدالجبار کنڈرانی انتقال کرگئے

بدھ 31 اگست 2016 16:46

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) جیکب آباد کے سینئر ایڈوکیٹ انتقال کرگئے سوگ میں عدالتی کاروائی معطل تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سینئر ایڈوکیٹ عبدالجبار کنڈرانی گزشتہ روزانتقال کرگئے جن کے سوگ میں جیکب آباد میں عدالتی کاروائی معطل کی گئی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن جیکب آباد کے صدر احمد نوا زپیچوہو ،جنرل سیکریٹری زاہد حسین تھیم ،ظفر خلیل جکھرانی ودیگر وکلاء نے ٹھل میں مرحوم کے آبائی گاؤں جاکر ورثاء سے تعزیت کی ۔