جیکب آباد،راج واہ نہر پھر اوورٹاپ، بلدیہ آفس اور شاہراہ زیر آب

بدھ 31 اگست 2016 16:44

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) راج واہ نہر پھر اوورٹاپ بلدیہ آفس اور شاہراہ زیر آب تفصیلات کے مطابق جیکب آباد شہر کے وسط سے گزرنے والی راج واہ نہر بدھ کی صبح ایک بار پھر اوورٹاپ ہوگئی جس کے باعث نہر کا پانی بلدیہ آفس میں داخل ہوگیا جبکہ روڈ بھی زیر آب آگیا نہر کاپانی بلدیہ آفس اور روڈ پر تالاب کی شکل میں جمع ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو آمد ورفت میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا نہرکا پانی روڈ پرجمع ہونے کی وجہ سے چند روز قبل بنایاگیاروڈ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکارہوگیاہے اورمختلف مقامات سے بیٹھ گیاہے جس کے باعث روڈ پر گڑھے پڑ گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :