جیکب آباد، رہزنی کی وارداتو ں میں ملوث گروہ کا رکن گرفتار

بدھ 31 اگست 2016 16:44

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) جیکب آباد شہرمیں رہزنی کی وارداتو ں میں ملوث گروہ کے رکن کو سٹی پولیس نے گرفتارکرلیامقدمہ درج تفصیلات کے مطابق جیکب آبادشہرمیں مختلف شہریوں سے اسلح کے زور پر موبائل فون ،نقدی اوردیگر قیمتی سامان چھیننے اورچوری کرنے میں ملوث گروہ کے رکن کو سٹی پولیس نے گرفتارکرنے کادعویٰ کیاہے اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ایچ اوسٹی علی انور بروہی نے بتایاکہ گرفتار ملزم امیر بخش ولد شاہنوازجتوئی موچی بستی کارہائشی ہے جس نے کئی ہندووں سے لوٹ مار کی جس کی متاثرہ افراد نے شناخت بھی کی ہے مزید پوچھ گچھ جاری ہے جلد اس کے ساتھیوں کوبھی گرفتارکرلیاجائے گا حدود کے تھانہ پر زین العابدین تھیم کی مدعیت میں گرفتارملز م پر رہزنی کا مقدمہ درج کیاگیاہے پولیس کے مطابق گرفتارملزم زین العابدین تھیم سے بھی رہزنی کی واردات کرچکاہے ۔

متعلقہ عنوان :