جیکب آباد ،انتظامی لاپرواہی کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی عمارتیں زبوں حال
بدھ 31 اگست 2016 16:44
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) انتظامی لاپرواہی کی وجہ سے ضلع جیکب آباد کے تعلیمی اداروں کی عمارتیں زبوں حال ہوگئیں حادثات معمول بن گئے کئی تعلیمی اداروں کی عمارتیں خطرناک حالت میں پھر بھی حکام کو ہوش نہ آیا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے اکثر تعلیمی اداروں کی عمارتیں انتظامی لاپرواہی کے باعث زبوں حالی کا شکارہیں کئی عمارتیں سالوں سے مرمت نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے عمارتیں اب خطر ناک صورتحال میں ہیں اورکسی بھی وقت کوئی سانحہ رونما ہوسکتاہے جیکب آباد کے مدد پور گرلز مڈل اسکول کی حالت زار نہایت ہی افسوسناک ہے انتظامی لاپرواہی کے باعث اسکول کئی سالوں سے بند ہے اور اسکول کی عمارت انتہائی زبوں حال ہے یہاں تک کہ اسکول کے دروازے اورکھڑکیاں بھی اکھاڑکر چوری کرلیے گئے ہیں مذکورہ علاقے کی طالبات اسکول کی عمارت کی زبوں حالی کی وجہ سے تعلیم کے زیورسے محروم ہیں علاوہ ازیں گرلزکالج ،حمیدیہ ہائی اسکول ،گورنمنٹ ہائی اسکول ،حمیدیہ پرائمری اسکول ،کے جی اسکول سمیت دیگر تعلیمی اداروں کی عمارتیں اس وقت خطر ناک حالت میں ہیں تعلیمی اداروں کی تعمیر اورمرمت کے لیے قائم کیے گئے محکمہ ایجوکیشن ورکس کے حکام کو متعلقہ اسکولوں کے ہیڈماسٹرز کی جانب سے آگاہی اورشکایات کے باوجود اسکولوں کی مرمت نہیں کی گئی جس پر شہریوں نے تشویش کااظہارکیاہے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اکرم ابڑونے کہاکہ محکمہ ایجوکیشن ورکس میں کرپشن عروج پر ہے ہر سال کروڑوں روپے کاغذوں میں خرچ کرکے ہڑپ کرلیے جاتے ہیں جس کی زمینی حقیقت نہیں ہوتی جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی صدر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہاکہ معمولی کلرک نے محکمہ ایجوکیشن ورکس کو یرغمال بنارکھاہے جو سیاہ سفید کا مالک بناہواہے انجنیئر بھی اس کے حکم سے چلتے ہیں محکمہ ایجوکیشن ورکس میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے نیب تحقیقات کرکے ملوث افسران کے خلاف کاروائی کرے ورنہ احتجاج پر مجبورہوں گے پاکستان سنی پارٹی کے عبدالخالق قادری نے کہاکہ چند روز قبل میر پور کے ہائی اسکول میں چھت کا پلستر گرنے سے 8سے زائد طالبعلم زخمی ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود محکمے کے افسران کو ہوش نہیں آیا اگر زبوں حال اور خطرناک حالت سے دوچار تعلیمی اداروں کی مرمت نہ کی گئی تو کوئی بھی حادثہ اورجانی نقصان ہوسکتاہے جس کی ذمیداری بھی متعلقہ حکام پر ہوگی ۔
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.