فیصل آباد ، چیمبر آف کامرس کے الیکشن میں تمام ایگزیکٹو امیدوار بلامقابلہ کامیاب قرار

بدھ 31 اگست 2016 16:44

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مجموعی طور پر 14 خالی نشستوں کیلئے 14 ہی امیدواراوں کے کاغذات نامزدگی داخل کرائے جانے کے بعد یکطرف الیکشن میں تمام ایگزیکٹو امیدوار بلامقابلہ کامیاب اقرار دیدیا گیاجبکہ منتخب ایگزیکٹو ممبران میں سے ہی صدر ،نائب صدر کا اعلان جنرل اجلاس میں کیا جائے گا آن لائن کے مطابق پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کی تعداد اس وقت پانچ ہزارسے زائد ہے جبکہ ایک عرصہ سے یہاں نیشنل گروپ میاں ادریس سابق صدر پاکستان چیمبر آف کامرس کے ہی نامزد میدواروں سامنے آتے ہیں ،جبکہ نیشنل گروپ کو 5ہزار کے ممبران کے ایوان کسی سے کوئی خطر نہیں ہے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس سال بھی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے سال 2016-17 کیلئے مجموعی طور پر 14 خالی نشستوں کیلئے14 کاغذات نامزدگی داخل کرائے گئے۔ کارپوریٹ کلاس کی سات نشستوں کیلئے سات امیدواران جن میں فاروق یوسف آف سٹینڈرڈ انڈسٹریز، شیخ محمد امجد آف سعید فیبرکس(پرائیویٹ) لمیٹڈ، مشتاق احمد آف بلیو سکائی ٹورز بیورو (پرائیویٹ) لمیٹڈ، محمد افضل اعوان آف صداقت کارپوریشن (پرائیویٹ ) لمیٹڈ، حاجی طالب حسین رانا آف نیو سیون سٹار سائزنگ انڈسٹریز (رجسٹرڈ)، رضوان ریاض آف فرقان ٹیکسٹائلزاور میاں امجد سعید آف ایچ ایم اسحق (پرائیویٹ ) لمیٹڈشامل ہیں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

اسی طرح ایسوسی ایٹ کلاس کی سات نشستوں کیلئے7 امیدوارمیدان میں ہیں جن میں محمد یعقوب اعوان آف عاصم اولڈ سپیئر پارٹس ڈیلر، میاں طیب آف طیب کلاتھ، مرزا توصیف احمد آف ہائی ٹیک کمپیوٹرز، مرزا محمد افضل آف عادل فرنیچرمارٹ، محمد عثمان روٴف آف عثمان ٹریڈرز،محمد اصغر آف المدینہ ٹریڈرزاورجواد اصغر آف اے ۔کے اینڈ سنز شامل ہیں۔ خواتین کی ایک مخصوص نشست کیلئے صرف ایک ہی امیدوارمحترمہ نائلہ ظفر آف رحمن کارپوریشن نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے۔ الیکشن کمیشن کے ممبران میاں آفتاب احمد ، مزمل سلطان اور رانا اکرام اللہ نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے کاعذات کو درست ہونے پر تمام امیدواروں بلامقابلہ کامیاب اقرار ددیدیا

متعلقہ عنوان :