سپیکر قومی اسمبلی سے چینی سفیر کی ملاقات ،پاک چین تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

بدھ 31 اگست 2016 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف کسی قسم کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ اقتصادی راہداری منصوبہ چین کی طرف سے پاکستانی عوام کے لئے تحفہ ہے جس سے پاکستانی عوام کو بے پناہ فواہد ملیں گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سپیکر کے چیمبر میں چین کے سفیر کی سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات میں ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ امور اور پارلیمانی روابط مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا ، سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر اطمینان کا اظہار کیا اور اقتصادی راہداری منصوبے کی ملک کی 20 کروڑ عوام حفاظت کرے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ چین کی طرف سے پاکستانی عوام کے لئے تحفہ ہے جس سے پاکستانی عوام کو بے پناہ فوائد ملیں گے ۔ااس موقع پر چین کے سفیر نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے دونوں ملکوں کے عوام کو روزگار کے وسیع مواقع ملیں گے چین پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا چین پاکستان کی ہر قسم کی امداد جاری رکھے گا ۔

متعلقہ عنوان :