فیصل آباد ،ڈی سی او سلمان غنی کی ہدایت پر انسداد ملاوٹ مہم

بدھ 31 اگست 2016 16:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) ڈی سی او سلمان غنی کی ہدایت پر انسداد ملاوٹ مہم کے سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیم نے حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف اور فوڈ لائسنس کے بغیر چلنے والی چار دکانوں و فیکٹریوں کو سیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی او ہیلتھ III ڈاکٹر رائے قمر الزمان کی سربراہی میں ڈاکٹر عبدالستار قریشی ، ڈاکٹر اسلم پرویز ، ڈاکٹر شاہد محمود پراچہ اور فوڈ انسپکٹر محمد عارف پر مشتمل محکمہ صحت کی ٹیم نے محمود آباد میں پنجاب پاپ کارن فیکٹری ، ایوبیہ آئس بار ،چشتی ملک شاپ اور چباں روڈ پر خالد پتاشہ فیکٹری کو چیک کیا تو وہاں پیور فوڈ ایکٹ کی خلاف ورزیاں پائی گئیں اور مالکان کے پاس پیور فوڈ لائسنس بھی نہ تھا جنہیں فوری طور پر سیل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :