دوحا: فیفا ورلڈ کپ کے لیے شروع کیے جانے والے منصوبے وقت پر مکمل کر لیئے جائیں گے: سپریم کمیٹی

بدھ 31 اگست 2016 16:40

دوحا: فیفا ورلڈ کپ کے لیے شروع کیے جانے والے منصوبے وقت پر مکمل کر لیئے ..

دوحا: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء ) : قطر کی سپریم کمیٹی ( ایس سی) کے ترجمان کا کہناہے کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے شروع کیئے جانے والے منصوبے اپنے مقررہ وقت پر مکمل کر لیئے جائیں گے۔ سپریم کمیٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینئیر علی غنین الکواری کے مطابق 2022فیفا ورلڈ کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

تقریباََ تمام منصوبے اپنےآخری یا درمیانی مرحلوں میں پہنچ چکے ہیں۔ فیفا ورلڈ کپ کے لیے تیار سٹیڈیم کو 2017 کے اوائل میں کھول دیا جائے گا۔ خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم پر ترقیاتی کام جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔ خلفیہ سٹیڈیم کو جدید طریقوں کے مطابق تعمیر کیا گیاہے ۔ ابھی تک ان منصوبوں میں کوئی بھی مشکل پیش نہیں آئی ۔ تمام منصوبے اپنی رفتار سے آگے بڑھ رہے ہیں۔