فیصل آباد،سٹی ٹریفک پولیس کے سپیڈ گن اسکوارڈز متحرک

بدھ 31 اگست 2016 16:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) سٹی ٹریفک پولیس کے سپیڈ گن اسکوارڈز متحرک کر دئیے گئے شہری حد رفتار سے تجاوز ہرگز نہ کریں سڑکوں پر حادثات کی ایک بڑی وجہ اوورسپیڈنگ ہے شعبہ ٹریفک ایجوکیشن تیز رفتاری کے خلاف آگاہی کے ساتھ ساتھ انفورسمنٹ کرنے میں مصروف عمل ہے شہر کی تمام اہم شاہرات پر تیزر فتاری کے خلاف مہم میں سپیڈ گنز لگا کر تیز رفتارڈرائیورز کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے شہری حدود میں حد رفتار 40کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جس سے تجاوز نہیں ہونا چاہیے ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر عارف شہبا زخان وزیر نے تیز رفتاری کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انچارج ایجوکیشن یونٹ وقاص علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تیز رفتاری کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کی تفصیلات بارئے سی ٹی او کو تفصیلی بریفنگ دی جس کے مطابق روزانہ کی بنیادپر کینال روڈ،جھنگ روڈ، سرگودھاروڈ،جڑانوالہ روڈ، سمندری روڈ، شیخوپورہ روڈ ،ستیانہ روڈ سمیت شہرکے دیگر تمام اہم پوائنٹس پر اچانک سپیڈ گن لگا کر تیز رفتار گاڑیوں کی مانیڑنگ کی جارہی ہے تیز رفتاری پر 200روپے سے لے کر 750روپے تک کے جرمانہ جات کیے جاتے ہیں جس میں موٹر سائیکل کو 200روپے کار کو 500روپے اور پبلک سروس اور لوڈر گاڑی کو 750روپے جرمانہ جات کیے جاتے ہیں واضح رہے کہ بہت زیادہ تیز رفتار گاڑیوں کو ٹریفک سیکٹرز میں بند کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ہیں لہذہ شہریوں سے استدعاہے کہ وہ سپیڈ کو مقرر کردہ حدود کے مطابق چلائیں تاکہ نہ صرف حادثات سے تحفظ کو ممکن بنایا جا سکے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو بھی یقینی بنایا جا سکے یا د رہے کہ اس سپیڈ گن کے ذریعے تیز رفتار گاڑی کی رفتار کا جائز ہ کافی دور سے لیا جا سکتا ہے جس کا ریکارڈ بھی اس میشن کے میں موجود رہتا ہے کسی بھی سڑک پر اچانک اس تیز رفتار مشین کی تنصب کسی بھی لمحہ کی جا سکتی ہے

متعلقہ عنوان :