اسلام آباد ہائی کورٹ ،اساتذہ بھرتی پر حکم امنتاعی جاری، سیکرٹریکیڈ اور جی ڈی نظامت تعلیمات سے جواب طلب

بدھ 31 اگست 2016 16:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) اسلام آبادہائیکورٹ نے وفاقی نظامت تعلیمات میں اساتذہ کی بھرتی پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے سیکرٹری کیڈ اور ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات سے جواب طلب کر لیا،کیس کی سماعت ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ۔جسٹس نورالحق قریشی نے وفاقی نظامت تعلیمات کے ڈیلی ویجز اساتذہ کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔

ہائیکورٹ اسلام آبادنے اساتذہ کی بھرتی پر حکم امتناعی جاری کر دیا ہے۔عدالت نے سیکرٹری کیڈ اور ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات سے جواب طلب کر لیاہے۔عدالت عظمیٰ نے ریمارکس میں کہا کہ مستقلی کے باوجود جوائننگ نہ لینا غیر قانونی عمل ہے۔وکیل درخواست گزار کا موقف تھا کہ کابینہ کی خصوصی کمیٹی نے مستقلی کی سفارش کی، کیڈ نے نوٹیفکیشن جاری کیاہے۔

(جاری ہے)

جبکہ وفاقی نظامت تعلیمات نے سرکاری ملازمت کے لیے ضروری میڈیکل کروانے کا حکم دیا، تین سال گزر جانے کے باوجود جوائننگ نہیں لی جا رہی، ہماری جوائننگ کی بجائے وفاقی نظامت تعلیمات نئی بھرتی کا اشتہار دینے جا رہی ہے، ڈی جی وفاقی نظامت تعلیمات کو ہماری جوائننگ لینے کے احکامات جاری کیے جائیں، درخواست گزارکا مزید کہنا تھا کہ ہم مستقل ملازم ہیں،گزٹ آف پاکستان میں ہمارے نوٹیفکیشن شائع ہوچکے ،ہمیں باقی ڈیلی ویجزملازمین کے ساتھ منسلک نہیں کیا جاسکتا، وزارت کیڈ خلاف ضابطہ ہمارا معاملہ باقی ڈیلی ویجزملازمین کے ساتھ منسلک کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :