سیالکوٹ ،تلواڑہ مغلاں میں قتل کی لرزہ خیز واردات، دو افراد قتل ایک شدید زخمی

بدھ 31 اگست 2016 16:38

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) سیالکوٹ کے علاقے تلواڑہ مغلاں میں قتل کی لرزہ خیز واردات دو افراد قتل ایک شدید زخمی۔ واقعات کے مطابق تھانہ رنگ پورہ لے علاقے میں گزشتہ رات 12:30بجے ایک دکان(کھو کھے) پر بیٹھے ہو ئے سیالکوٹ بار کے ممبر مرزاظفر اقبال بیگ اور ان کے بھائی عمران بیگ اور کزن نعمان بیگ کو نامزد ملزمان شیر خان، ولی خان اور شان خان کے دیگر دو نا معلوم ساتھیوں نے گولیاں مار کر مو قع پر ہی قتل کر دیا جبکہ فا ئرنگ کی زد میں آ کر مقتول مرزاظفر اقبال بیگ کاکزن نعمان بیگ شدید زخمی ہو گیا جس کو علامہ اقبال سول ہسپتال سیالکوٹ میں تشویشناک حالت میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

اطلاع ملتے ہی تھانہ رنگ پورہ پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے نعشوں کو اپنے قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ ملزمان اور مقتول پا رٹی کے درمیان انتخابی سیا سی رنجش چلی آ رہی تھی۔ملزمان کا تعلق مسلم لیگ اور مقتول افراد کا تعلق جما عت اسلامی سے بتایا جاتا ہے۔واقع کی اطلا ع ملتے ہی سیالکوٹ بار نے عدالتوں کا با ئیکاٹ کر دیا اور صدر بار نے ممبران بار کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔پولیس نے نامزد اور نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔ذرائع کے مطابق ملزمان پہلے بھی 302کے مقدمات میں جیل کاٹ چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :