آئی ٹی ایف کے ہزاروں نوجوان ریلی کے سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے،صدر آئی ٹی ایف سید راشد ریاض

بدھ 31 اگست 2016 16:38

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) آئی ٹی ایف پاکستان کے صدر سید راشد ریاض نے کہا ہے کہ تین ستمبر کو آئی ٹی ایف کے ہزاروں نوجوان ریلی میں شریک ہونگے اور ریلی کے سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے آئی ٹی ایف پارٹی کا مضبو ط ونگ ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور کر پشن دونوں ایک جیسے ناسوربن چکے ہیں ہمیں ملک سے اسکو جڑ وں سے ختم کر نا ہوگا جس کیلئے ضرور ی ہے کہ حکومتی ایوانوں سے معاشی دہشت گردوں کا بھی صفایا کیا جا ئے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ عمران خان نے اس ملک میں قوم کو جو سیاسی شعود دیا ہے اسکی صرف پاکستان ہی نہیں دنیا میں کوئی او ر مثال نہیں ملتی یہی وجہ ہے کہ آج قوم تحر یک احتساب میں عمران خان کیساتھ کھڑی ہے ۔ سپر یم کورٹ بھی حکومت بد عنوانیوں کی نشاندہی کر رہا ہے مگر حکمرانوں کو احتساب کے نام سے بھی نفر ت ہے۔

متعلقہ عنوان :