تین ستمبر کو عوام کا سمندر حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا،عاطف چوہدری

بدھ 31 اگست 2016 16:38

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) تحریک انصا ف کے رہنما مرکزی رہنما عاطف چوہدری نے این اے 123 کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین ستمبر کو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا ،لاہور کے عوام تین ستمبر کو اپنے گھروں سے باہر نکلیں اور حکمرانوں کو مسترد کرد یں، انہوں نے کہا ہے کہ الطاف حسین ،مودی کے یار نواز شریف ،رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی پاکستانی عوام کے لئے کسی عذاب سے کم ثابت نہیں ہوئے ، شریف خاندان کو ملک و قوم کی نہیں بلکہ ذاتی مفادات عزیز ہے ملک کو لوٹنے والوں کا انجام قریب ہے لاہورکے عوام تین تاریخ کو گھروں سے باہر نکلیں اور عمران خان کا بھرپور ساتھ دیں عمران خان آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں جبکہ شریف خاندان اپنی لوٹی ہوئی دولت کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں زندہ دلان لاہور عمران خان کے ساتھ ہے تحریک انصاف عوام کی طاقت سے حکمرانوں کو احتساب کے کٹہرے میں لا کر رہے گی لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کا حساب لیا جائیگا۔