لاہور ،تحریک انصاف وومن ونگ میڈیا ہیڈ ڈاکٹر زرقا تیمور کی رہائش گا ہ پر عشائیہ کا اہتمام

بدھ 31 اگست 2016 16:37

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ پنجاب کی میڈیا ہیڈ ڈاکٹر زرقا تیمور نے اپنی رہائش گا ہ پر عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں کالم نویس ، ٹی وی اینکر، معروف صحافی اور پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی ، عشائیہ کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی میڈیا ہیڈ پاکستان افتخار درانی تھے ، افتخار درانی نے پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل اور پالیسیوں کے حوالے سے آگاہ کیا ، عشائیہ میں سلونی بخاری، ولید اقبال ، سعدیہ سہیل ، ملک اعظم ، اسد اللہ خان ، سیلمان عابد ، ضیاء عبدالرحمان، عبداللہ ملک ، عائشہ چوہدری ، جنرل ( ر) مبشر ، میجر ( ر ) زکریا، ناصر شیرازی، عروج سمدھانی،علی عباس ، عرفان احمد و دیگر نے شرکت کی ۔