نااہل حکمران ملک اور عوام پربوجھ بن چکے ہیں ، فرخ حبیب

بدھ 31 اگست 2016 16:36

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ملک کو اپنے لوٹ مار اور کاروبار کا ذریعہ بنا لیا ہے عمران خان ملک کو ایسے کر پٹ حکمرانوں سے حقیقی معنوں میں نجات دلائیں گے اور آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی ‘پنجاب میں قومی وسائل کی لوٹ مارکیخلاف بھی تحر یک انصاف ہرفورم پر آواز بلند کر رہی ہے اور نااہل حکمران ملک اور عوام پربوجھ بن چکے ہیں جنکی موجودگی میں عوامی مسائل کا حل کسی بھی صورت ممکن نہیں ہوسکتا ۔

(جاری ہے)

نوازشریف اور انکی حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے قوم کو بہت سے سہانے خواب دکھائے مگر اقتدار میں آنے کے بعد نااہل حکمرانوں نے اپنی سیاسی مشہوری کے منصوبوں کیلئے ملکی اداروں کو دیوالیہ کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اقتدار میں ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے نہیں بلکہ اپنی لوٹ مارکر نے کیلئے آتی ہے اور آج بھی حکمرانوں نے ملک کو اپنی لوٹ مار کا ذریعہ بنا رکھا ہے اور ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جسکے خلاف عمران خان سڑکوں پر آکر جنگ لڑ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار میں آئیگا تو ملک ترقی کر یگی اور عوام کو مسائل سے نجات ملے گی۔