بھارتی فضائیہ کے انجینئیرنگ امتحان میں بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون سے متعلق سوال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 31 اگست 2016 16:36

بھارتی فضائیہ کے انجینئیرنگ امتحان میں بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء) : بالی وڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے حال ہی میں ایک کے بعد ایک کامیاب فلمیں دے کر باکس آفس پر اپنا لوہا منوا لیا۔ یہی نہیں رواں برس انہوں نے بڑی ہی کامیابی سے ہالی وڈ میں بھی قدم رکھ لیا ہے۔ان کی کامیابی کے چرچے تو سب جگہ ہی ہیں لیکن حیرت انگیز طور پر دیپکا پڈوکون سے متعلق سوال بھارتی فضائیہ کے انجینئیرنگ امتحان میں بھی شامل کر لیا گیا۔

جی ہاں! بھارتی فضائیہ کے انجینئیرنگ کے امتحان میں دیپکا پڈوکون سے متعلق سوال کیا گیا کہ دیپکا پڈوکون کو کس فلم میں بہترین اداکارہ کے لیے فلم فئیر ایوارڈ 2016ء سے نوازا گیا۔ اس سوال کے ساتھ ملٹی پل چوائس آپشن میں بالی وڈ اداکارہ کی فلموں ”پیکو“، ”باجی راؤ مستانی“، ”ہیپی نیو ائیر“ اور ”تماشا“ کے نام دئے گئے۔

(جاری ہے)

امتحان دینے گئے ایک اُمیدوار نے اس سوال کی تصویر لیکر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر شئیر کر دی۔ جس نے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کر لی۔ خیر اس کا صحیح جواب یہ ہے کہ بالی وڈ اداکارہ کو اپنی فلم ”پیکو“ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :