آئی جی پنجاب کا شہری سے رشوت لینے کے واقعہ کا نوٹس ،رپورٹ طلب کرلی

بدھ 31 اگست 2016 16:11

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے داتا دربار کے قریب شہری سے رشوت لینے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقداتا دربار کے قریب بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل سوارپولیس اہلکار شہری سے رشوت لے رہے تھے کہ کیمرے کی آنکھ میں رشوت لینے کے مناظر عکسبند ہوگئے۔ میڈیا پر خبر چلنے کے بعد پولیس افسران بھی متحرک ہو گئے اور آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز سے کیس کی تحقیقات مکمل کر کے 24گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ، واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی بھی ہدایت جاری کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :