پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کو ایک فعال اور متحرک ادارہ بنایا جا رہا ہے ‘ ڈاکٹر سہیل ثقلین

بدھ 31 اگست 2016 16:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) منیجنگ ڈائریکٹر پنجا ب ہیلتھ فاؤنڈیشن ڈاکٹر سہیل ثقلین نے کہا ہے کہ فاؤنڈیشن کو ایک فعال اور متحرک ادارہ بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے پی ایچ ایف کا تمام سسٹم آٹو میشن پر منتقل کیا جارہا ہے ،درخواستوں کی وصولی سے لے کر بلا سود قرضے کی فراہمی کا تمام پراسس آن لائن ہو جائے گا جس سے میرٹ اور شفافیت کو فروغ حاصل ہوگا ۔

ڈاکٹر سہیل ثقلین نے بتایا کہ انہوں نے بطور ایم ڈی ہیلتھ فاؤنڈیشن تقرری کے بعد صرف دو ماہ میں بہت سے عملی اقدام کئے ہیں انہوں نے بتایا کہ مذکورہ عرصہ میں ڈاکٹروں کو دو کروڑ 11لاکھ روپے کے قرضہ جات جاری کرنے کے علاوہ 6.731ملین روپے کی ریکوری بھی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آن لائن سسٹم سے درخواستوں کی وصولی ، لون ٹریکنگ، قسطوں کی ادائیگی ،مانیٹرنگ آف سروسز اور ڈیفالٹر کے خلاف کارروائی تک ہر کام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے مدد لی جارہی ہے ۔

ڈاکٹر سہیل ثقلین کا کہنا تھا پنجا ب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے سکوپ آف ایکشن میں توسیع کی جا ر ہی ہے اور ڈاکٹروں کے علاوہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز سے وابستہ افراد کو بھی چھوٹے قرضے جاری کرنے کے لیے منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے اور اخوت فاؤنڈیشن کے تعاون سے سمارٹ لون سکیم بھی متعارف کرائی جارہی ہے تاکہ صحت کے شعبے میں عوام کی خدمت کے لیے اگر کوئی چھوٹے پیمانے پر خدمات فراہم کرنے کا خواہش مند ہے تو اسے بھی موقع ملنا چاہیئے ۔

انہوں نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یو نیورسٹی ، میو ہسپتال کے تعاون سے صوبے میں آنکھوں کے علاج کے لیے ویژن کلینکس بھی قائم کئے جا ئیں گے جس کے لیے فاؤنڈیشن ماہرین امراض چشم کو بھی قرضہ فراہم کرے گی ۔ ڈاکٹر سہیل ثقلین نے بتایا کہ اس حوالے سے سات ستمبر کو PHFکے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس بھی منعقد کیا جارہا ہے جس میں بہت سے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :