سکردو:اوگرے چوٹی کی مہم جوئی کے دوران2امریکی کوہ پیماء لاپتہ ہوگئے۔ریسکیو ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 31 اگست 2016 16:04

سکردو:اوگرے چوٹی کی مہم جوئی کے دوران2امریکی کوہ پیماء لاپتہ ہوگئے۔ریسکیو ..

سکردو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31اگست2016ء):سکردو میں اوگرے چوٹی کی مہم جوئی کے دوران2امریکی کوہ پیماء لاپتہ ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق سکردو میں امریکہ سے آئے ہوئے دو کوہ پیماء لاپتہ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں کوہ پیماء اوگرے چوٹی کی مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہوئے ہیں۔تاہم خراب موسم کے باعث تاحال ریسکیو آپریشن شروع نہیں کیا جاسکا ہے۔جبکہ موسم بہتر ہوتے ہی ریسکیو ٹیمیں اپنا کام شروع کردیں گی۔