فیصل ایدھی کی فیملی کے ہمراہ تین روزہ دورے پر لاہورآمد‘تہمینہ درانی کا ریلوے سٹیشن پر استقبال

بدھ 31 اگست 2016 15:35

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی اپنی کی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ بذریعہ ٹرین کراچی سے تین روزہ دورے پر لاہورآمد ‘وزیر اعلی کی اہلیہ تہمینہ درانی نے ریلوے سٹیشن پر استقبال کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ بذریعہ ٹرین کراچی سے تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے جو عبد الستار ایدھی کے اعزاز میں منعقد ہونے والی مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے ۔

فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ عبدالستار ایدھی کے جانے سے جو خلا پیدا ہو ا اس کو پر نہیں کر سکتے ہیں، ہمیشہ عوام کی عطیہ سے انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے کسی سیاسی پارٹی سے فنڈ اور مدد نہیں لیں گے۔

(جاری ہے)

فیصل ایدھی اور ان کے اہل خانہ سے مل کر تہمینہ درانی جذباتی ہوگئیں اور کہا کہ ایدھی ان کا میکا اور پنجاب ان کا سسرال ہے ایدھی کی خدمات کو کبھی فرموش نہیں کر سکتیں ایدھی سے متاثر ہو کر فلاحی کاموں کا آغاز کیا۔

موجودہ سیاسی صورتحا ل کے بارے میں بات کرتے ہوئے تہمینہ درانی نے کہا کہ احتجاجی جلسوں کا ہونا اچھی بات ہے لوگو ں کو کھانے پینے اور انجوائمنٹ کا موقع مل جاتا ہے۔صبا فیصل ایدھی نے کہا کہ لاہور پہنچ کر اچھا لگا، عبدالستار ایدھی نے آخری دم تک انسانیت کی خدمت کی ان کے مشن کو جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :