لاہور ریلی کا سن کر حکمرانوں کو نیند نہیں آرہی‘ حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں‘ میاں محمودالرشید

بدھ 31 اگست 2016 15:35

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے کہا کہ لاہور ریلی کا سن کر حکمرانوں کو نیند نہیں آرہی‘ حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں،‘ عوام کو پر امن احتجاج کیلئے سڑکوں پر لائیں گے‘3 ستمبر کو پی ٹی آئی فائنل راونڈ کا اعلان کرے گی تمام اپوزیشن جماعتوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف لاہور میں 3 ستمبر کو ہونے والے احتجاج کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہے 3 ستمبر کو ثابت کر دیں گے کہ لاہور کے لوگ ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کو کر پشن کا ہر صورت حساب دینا پڑ یگا ۔

متعلقہ عنوان :