عید الاضحی قریب آتے ہی سوئی ناردرن گیس کمپنی کے 145 ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا

بدھ 31 اگست 2016 15:35

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) عید الاضحی قریب آتے ہی سوئی ناردرن گیس کمپنی کے 145 ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا ‘نوکری سے فارغ ہونے والے ملازمین کے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑنے لگے۔تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کے 145ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ تمام ملازمین لاہور ریجن میں ڈیلی ویجز کی بنیاد پر کام کر رہے تھے. عیدالاضحی سے قبل نوکری سے فارغ ہونے والے ملازمین پریشانی سے دوچار ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ لاہور ریجن نے 450 ملازمین کو بھرتی کرنے کی سمری ارسال کی تھی تاہم ہیڈ آفس کی جانب سے 400 ملازمین کو بھرتی کرنے کی منظوری دی گئی، 400 ملازمین کی بھرتی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کو نوکری سے فارغ کر دیا نوکری سے فارغ ہونے والے ملازمین کو دفتر داخل ہونے سے بھی روک دیا ہے کمپنی میں بلنگ، مینٹیننس، سیلز اورڈسٹری بیوشن کے شعبوں میں بھی ڈیلی ویجز ملازمین کو بھرتی کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :