چیئرمین پارلیمانی کمیٹی اقتصادی راہداری مشاہد حسین سیدکا پاک چین اقتصادی راہداری کے سیمنار سے خطاب

بدھ 31 اگست 2016 15:34

گلگت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) چیئرمین پارلیمانی کمیٹی اقتصادی راہداری مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاک فوج نے قوت کے ذریعے دہشتگردوں کا خاتمہ کیا اور پاک فوج کی کوششوں کے باعث پاکستان میں امن کی فضا قائم ہوئی ،گوادر اور جی بی اقتصادی راہداری کے دو بنیادی ستون ہیں جو پورے خطے کے عوام کیلئے مفید ہے۔بدھ کو چیئرمین پارلیمانی کمیٹی اقتصادی راہداری مشاہد حسین سید نے پاک چین اقتصادی راہداری کے سیمنار سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رواں سال 8لاکھ سے زائد سیاح گلگت بلتستان آئے ہیں اور پاکستان کو خطے میں مرکزی حیثیت حاصل ہے،وسطی ایشیائی ملکوں کی قریبی رسائی صرف پاکستان کے ساتھ ہے، پاک فوج نے قوت کے ذریعے دہشتگردوں کا خاتمہ کیاہے۔مشاہد حسین نے کہا کہ پاک فوج کی کوششوں کے باعث پاکستان میں امن کی فضا قائم ہوئی ہے،ہمیں امن کی فضا سے فائدہ اٹھانا ہوگا،گوادر اور گلگت بلتستان اقتصادی راہداری کے دو بنیادی ستون ہیں،اقتصادی راہداری پورے خطے کے عوام کیلئے مفید ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل میں اور ہر عالمی فورم پر پاکستان کا ساتھ دیا ہے،پاکستان اور چین کی دوستی بہت پختہ ہے اور اقتصادی راہداری سے علاقائی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا