وفاقی کابینہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس اور پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس مصنوعات کے تعین کی منظوری دی، یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا،وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کاپریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 31 اگست 2016 15:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس اور پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس مصنوعات کے تعین کی منظوری دی اور یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔بدھ کو وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار پریس کانفرنس کر رہے تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دیدی اور حکومت نے کمیشن آف انکوائری بل کا نیا قانون بنایا ہے،کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس مصنوعات کے تعین کی منظوری دی ۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ گذشتہ عرصے میں پٹرولیم قیمتوں کو برقرار رکھا۔

(جاری ہے)

کابینہ نے یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ،پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیسک کا تعین قیمتوں میں استحکام کیلئے کیا گیا ہے،کابینہ نے مہلک امراض میں مبتلا مستحق افراد کے علاج کیلئے صحت پروگرام کی بھی منظوری دی،پروگرام کا مقصد دیہی علاقوں میں مستحق افراد کو طبی سہولتیں فراہم کرنا ہے،کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی اور نان فائلز کیلئے دوہولڈنگ ٹیکس میں کمی کیلئے تاریخ میں توسیع کی ہے،نان فائلز کیلئے توسیع 31دسمبر تک ڈائریکٹری کی اشاعت کی بھی منظوری دیدی گئی ،ٹیکس ڈائریکٹری کا کام آئندہ 2سے 3ہفتوں میں شروع ہوجائیگا،پاکستان اور سوئٹرز لینڈ درمیان دوہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے مسودے کی منظوری کیلئے کہا تھا،کابینہ نے آج دونوں ملکوں کے درمیان مسودے کی منظوری دیدی ہے،سوئٹرز لینڈ نے پاکستان ایم ا ین ایف(MNfٌ)کا درجہ حاصل کرنے کی شرط عائد کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :