عمان میں داخل ہونے والے 46 غیر ملکی گرفتار

بدھ 31 اگست 2016 15:29

عمان میں داخل ہونے والے 46 غیر ملکی گرفتار

عمان: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء ) :رائل عمان پولیس کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے 46غیر ملکی شہری عمان میں غیر قانونی طور پر داخل ہوتے پکڑے گئے۔ گرفتار ہونے والے افراد میں سے 18دوہفر،17البریمی،6مسقط ، 1داخیلیہ اورایک کو البینطاء کے جنوبی علاقے سے پکڑ ا گیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے عمان سے بے دخل کیے جانے والے افراد کی تعداد111 رہی۔ بے دخل ہونے والوں میں متعدد ایشیائی اور افریقی شہری شامل تھے۔ رائل عمان پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ غیر قانونی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں۔ گرفتار افراد کو سلطنت سے بے دخل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کو جرمانے بھی کیے جارہے ہیں۔