چیچہ وطنی، 15سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام،لوگوں نے ٹھکائی کر کے پولیس کے حوالے کردیا

بدھ 31 اگست 2016 15:28

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) 15سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام،لوگوں نے ملزم کی پٹائی کرکے پولیس کے حوالے کردیا،پولیس کے مطابق گاوٴں4،چودہ ایل میں ارشادعلی ڈوگر کی بیٹی مسماة نرماسودا سلف لیکر واپس گھر جارہی تھی کہ راستہ میں موٹر سائیکل سوار ملزم رفیع اللہ پٹھان نے اسے زبردستی دبوچ لیا اوررومال سنگھا کر موٹر سائیکل پر بٹھانے کی کوشش کی ،لڑکی کی چیخ وپکار پر مقامی لوگوں نے ملزم کو پکڑ لیااور اسکی پٹائی کرکے پولیس کی تحویل میں دیدیا،پولیس کسووال نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :