چیچہ وطنی ، اسلحہ بردار ڈاکووٴں کی فائرنگ سے کاشتکارجاں بحق

بدھ 31 اگست 2016 15:27

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) اسلحہ بردار ڈاکووٴں کی فائرنگ سے کاشتکارجاں بحق ہوگیا،ملزمان کئی افراد کولوٹ کرفرار ہوگئے،پولیس کے مطابق تین ڈاکو گزشتہ شب گاوٴں 115،بارہ ایل میں گھس گئے اور مویشیوں کے باڑہ میں موجود کاشتکار محمدخان کو لوٹنے کیلئے ہینڈ زاپ کرنے کو کہاتاہم مقتول نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ڈاکو کوپکڑ لیاجس پر اسکے ساتھی نے فائرنگ کردی جس سے محمد خان گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،انہی ملزموں نے دو رکشاڈرائیوروں نعیم احمد اور شاہد سمیت متعدد افراد سے نقدی،موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیں اور فرار ہوگئے،پولیس کسووال نے مقدمہ درج کرکے ڈاکووٴں کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :