شہریوں کی مویشی منڈیوں تک رسائی کے لئے فری شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ

بدھ 31 اگست 2016 15:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کی مویشی منڈیوں تک رسائی کے لئے فری شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے گاڑیوں کے حصول کے لئے ایل ٹی سی کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم مویشی منڈیاں دور ہرنے کے باعث شہریوں کو آنے جانے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے اسی صورتحال کے پیش نظر ہرسال کی طرح رواں سال بھی ضلعی انتظامیہ شہر میں قائم سات مویشی منڈیوں تک رسائی کے لئے شہریوں کو فری سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

گاڑیوں کے حصول کے لئے ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے ایل ٹی سی کو خط لکھ دیا۔ ایل ٹی سی کی جانب سے گاڑیاں فراہم کرتے ہی سروس شروع کردی جائے گی۔ ہرعلاقے کیلئے گاڑیاں مختص کی جائیں گی جو علاقہ مکینوں کو قریبی منڈیوں تک مفت سفری سہولیات فراہم کریں گی۔ ڈی سی او کے مطابق ابتدائی طور پر گاڑیاں صبح 9سے رات 9بجے تک سروس فراہم کریں گی۔