3ستمبر سے (ن) لیگی حکومت کیلئے الٹی گنتی شروع ہو جائے گی ‘ڈاکٹر یاسمین راشد

بدھ 31 اگست 2016 15:27

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) ایڈ ؤئزر چےئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ3ستمبر سے (ن) لیگی حکومت کیلئے الٹی گنتی شروع ہو جا ئیگی ،عمران خان ثابت کر دیں گے کہ قوم کرپٹ حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں میں نہیں جیلوں میں دیکھنا چاہتی ہے ۔ اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ (ن) لیگ کی کر پشن اور لوٹ مار پانامہ لیکس میں پوری قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے اور اب حکمرانوں کا اگلا ٹھکانہ اقتدار نہیں جیل ہے جسکے وزیر اعظم سمیت تمام کر پٹ حکمرانوں کو تیار رہنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف چٹان سے زیادہ مضبو ط ہے اور پاکستان کی کوئی بھی سیاسی جماعت تحر یک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتی ہے اور3ستمبر کو لاہور میں ہزاروں نے لاکھوں کارکنان حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کے خلاف سڑکوں پر ہوں گے اور وہی دن حکمرانوں کے اقتدار کے خاتمے کیلئے الٹی گنتی کے دن کا آغاز ہو گا اور اس بات میں اب مزید کوئی شک نہیں کہ2016حکمرانوں اور کر پشن کے خاتمے کا سال ہے اور عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم بنیں گے تب ہی ملک کو مسائل سے نجات ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :