خوراک سے ہونے والی الرجی کے حامل بچوں میں دمہ کی شرح زیادہ ہوتی ہے،ماہرین

بدھ 31 اگست 2016 15:17

اسلام آباد ۔ 31 اگست (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء) ماہرین نے کہاہے کہ خوراک سے ہونے والی الرجی کے حامل بچوں میں دمہ کی شرح زیادہ ہوتی ہے ۔ یہ بات چلڈرن ہسپتال فلاڈلفیا کے ماہرین نے ایک حالیہ تحقیق میں کہی ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین کے مطابق جن بچوں کو مونگ پھلی ، دودھ اور انڈوں سے الرجی ہوتی ہے ان میں دمہ کی مرض اور الرجک رائینائٹس کی شرح زیادہ ہو سکتی ہے۔ یہ تحقیق اعداد وشمار کے بعد مرتب کی ہے جس میں تقریباً 30ہزار بچوں کو شامل کیاگیا تھا۔ تحقیق کے مطابق دمہ کے 35فیصد مریضوں کو بچپن میں فوڈ الرجی کی شکایت رہ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :