چمن : پاک افغان سکیورٹی فورسز کے مابین باب دوستی پر فلیگ میٹنگ کامیاب

افغان حکام نے 18 اگست کے واقعہ پر تحریر معذرت کر لی ۔ سکیورٹی حکام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 31 اگست 2016 15:13

چمن : پاک افغان سکیورٹی فورسز کے مابین باب دوستی پر فلیگ میٹنگ کامیاب

چمن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء): باب دوستی پر پاک افغان سکیورٹی فورسز کے مابین فلیگ میٹنگ کامیاب ہو گئی۔ سکیورٹی حکام کے مطابق افغان حکام نے 18 اگست کے واقعہ پر تحریر معذرت بھی کر لی ہے۔میٹنگ میں پاکستانی وفد کی قیادت لیفٹننٹ کرنل محمد چنگیز جبکہ افغان وفد کی قیادت کرنل محمد علی نے کی۔

(جاری ہے)

افغان کرنل محمد علی کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث عناصر پاکستان اور افغانستان کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 18 اگست کا واقعہ غلط فہمی کی بنا پر پیش آیا۔ یہ میٹنگ باب دوستی پر ہونے والی 5ویں فلیگ میٹنگ تھی۔ یاد رہے کہ باب دوستی پر افغان شہریوں کی جانب سے نعرے بازی کی گئی تھی اور اشتعال بھی پھیلایا گیا تھا۔