پاک بحریہ کے بیڑے میں تیسرا جدید اے ٹی آر ائیر کرافٹ شامل کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 31 اگست 2016 15:03

پاک بحریہ کے بیڑے میں تیسرا جدید اے ٹی آر ائیر کرافٹ شامل کر دیا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء): پاک بحریہ کے بیڑے میں تیسرا جدید اے ٹی آر ائیرکرافٹ اوربغیر پائلٹ اڑنے والا اسکین ایگل ایریل سسٹم شامل کرلیاگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے بیڑےمیں جدید طیارے شامل کرنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاللہ تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ اے ٹی آر ائیر کرافٹ جدید سسٹمز، آٹو پائلٹ اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل 6 بلیڈڈ پروپیلرز سے لیس ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ اس اے ٹی آر ائیر کرافٹ میں 6 گھنٹے تک مسلسل پرواز کی صلاحیت موجود ہے ہے۔پاک بحریہ کے سربراہ یڈمرل ذکااللہ نے پاک بحریہ کے بیڑے میں اے ٹی آر ائیر کرافٹ کی شمولیت کو پاکستان نیوی ایوی ایشن وژن 2030 کا اہم حصہ بھی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ میں اے ٹی آر ائیر کرافٹ اور اسکین ایگل(یواے وی) سسٹم کا اضافہ نئی دفاعی صلاحیتوں کے حصول میں ایک اہم پیش رفت ہے۔