اشتہاری ملزمان کوپناہ دینے والے افراد کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن

بدھ 31 اگست 2016 14:59

سرگودھا۔31 اگست(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء )سرگودہا پولیس کا قتل اور دیگرسنگین مقدمات میں مفرور اشتہاری ملزمان کو پناہ دینے والے افراد کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن شروع۔ تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں سرگودہا پولیس نے درجن سے زائد افراد کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر لیے ہیں۔تھانہ کینٹ پولیس نے چک نمبری 78شمالی کے محمدافضل کے خلاف قتل کے مقدمہ کے اشتہاری ملزم محمد امتیاز کو پناہ فراہم کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ۔

اسی طرح چک نمبری 71شمالی کے شفیق الرحمان کے خلاف مقدمہ قتل کے مفرور ملزم عتیق الرحمان کو پناہ دینے پر، چک نمبری 87شمالی کے نذیر احمد کے خلاف قتل کے ملزم امجد کو پناہ دینے پر ،قصبہ ماڑی کے محمد مختار کے خلاف قتل کے ملزم عمر دراز کو پناہ دینے پر، چک نمبری 22جنوبی کے محمدنوید کے خلاف قتل کے مفرورمحمد ارشد کو پناہ دینے کے خلاف ، چک نمبری 23الف جنوبی کے محمدنذیر کے خلاف قتل کے ملزم سکندر حیات کو پناہ دینے جبکہ تھانہ صدر کے حدود کے مقدمہ کے مفرور اشتہاری محمد شعیب کو پناہ دینے پر ،چک نمبری 98شمالی کے محمدزاہد کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے چوری کے مقدمہ کے ملزم شہزاد کو پناہ دینے پر چک نمبری 54جنوبی کے امتیاز کے خلاف فراڈ کے ملزم صفدر حسین کو پناہ دینے پر چک نمبری 42شمالی کے عمران حیدر کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا گیا۔