دریائے چناب کے حفاظتی پشتوں کی تعمیر کا منصوبہ،ڈیڑھ ارب روپے لاگت آئے گی

بدھ 31 اگست 2016 14:59

ملتان۔31 اگست(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء )شجاع آباد کینال ڈویژن نے دریائے چناب کے دوحفاظتی پشتے تعمیر کرنے کیلئے ایک ارب 56کروڑ روپے کے منصوبے کا پی سی ون منظوری کے لئے پنجاب حکومت کوارسال کردیا ہے۔محکمہ آبپاشی کے ذرائع کے مطابق ان میں موضع شاہ پور اور بیٹ کچ خان بیلہ سے شجاعت پور تک پشتوں کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان پر ڈیڑھ ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ فاضل شاہ فلڈ بند ساڑھے چھ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوگا۔پی سی ون سیکرٹری اریگیشن پنجاب کو ارسال کردیاگیا ہے اور منظوری کے بعد ان منصوبوں پر کام شروع ہوجائے گا۔شاہ پور فلڈ بند کی لمبائی ایک لاکھ 17ہزار فٹ جبکہ فاضل شاہ بند کی لمبائی 23ہزار فٹ ہے۔منصوبوں پر کام چھ ماہ میں مکمل ہوگا۔یہ سکیمیں مقامی اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تھیں تاکہ شجاع آباد کے علاقے کو سیلاب سے محفوظ رکھا جاسکے۔