محکمہ زراعت کاچھاپہ،لاکھوں روپے مالیت کی غیرمعیاری ادویا ت قبضے میں لے لی گئیں،,دوافراد گرفتار

بدھ 31 اگست 2016 14:59

ملتان۔31 اگست(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء )محکمہ زراعت کی ٹیم کا چھاپہ دولاکھ روپے مالیت کی غیرمعیاری کیڑے مارادویات برآمد ،دوافراد گرفتار تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرادیاگیا۔

(جاری ہے)

ای ڈی او زراعت شفقت بھٹی نے بتایا کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر رائے ظفر کی قیادت میں ٹیم نے پیراں غائب روڈ مکہ ٹاؤن میں چھاپہ مارا جہاں تین افرادغیرمعیاری کیڑے مارادویات پیک کررہے تھے چھاپہ مار ٹیم نے 160بیگز قبضے میں لے کرمشتاق جٹ سکنہ اوکاڑہ،جمشید احمد سکنہ گوجرانوالہ اور معظم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔جمشید اورمعظم کو گرفتار کرکے نیوملتان پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے اورادویہ کے نمونے تجزیئے کے لیے لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں۔