عید الاضحی کیلئے خریدے گئے قربانی کے جانوروں کو تازہ سبز چارہ مہیاکر نے کی ہدایت

بدھ 31 اگست 2016 14:58

فیصل آباد۔31 اگست(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 اگست - 2016ء ) ماہرین لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے ہدایت کی ہے کہ فرزندان اسلام عید الاضحی کیلئے خریدے گئے قربانی کے جانوروں کو تازہ سبز چارہ مہیاکریں اورانہیں دانہ دینے سے گریز کیا جائے کیونکہ وافر مقدار میں دانہ کھلانے کے بعد جب جانور کو پانی مہیاکیاجاتاہے تو اس سے زیادہ تر جانوروں خصوصاً بکروں ، چھتروں ، دنبوں میں اپھارے کامسئلہ پیداہو جاتاہے جس کے بروقت علاج نہ ہونے سے جانور کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ فرزندان توحید سنت ابراہیمی کی ادائیگی سے قبل جانور کو کچھ کھانے کو مہیانہ کریں تا کہ قربانی کے دوران مذبحہ کے مراحل آسانی سے طے ہو سکیں۔ انہوں نے کہاکہ قربانی کے جانور کا معدہ بھراہونے سے گوشت آلودہ ہو سکتاہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ اچھی طرح جسم سے خون بھی نکالنا ضروری ہے جس سے گوشت کا رنگ چمکدار اور گوشت حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق حاصل کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :