عمان: ستمبر کے مہینے کے لیئے تیل کی قیمتوں میں ردوبدل

بدھ 31 اگست 2016 14:34

عمان: ستمبر کے مہینے کے لیئے تیل کی قیمتوں میں ردوبدل

عمان: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 اگست 2016ء ) : عمان کی وزارتِ آئل اینڈ گیس نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردو بدل کیاہے ۔ یکم ستمبر سے سپر گریڈ پیٹرول170پیسہ فی لیٹر ، ریگولیر گریڈ پیٹرول161پیسہ اورریگولرگریڈ پیٹرول اور ڈیزل176پیسہ فی لیٹر دستیاب ہو گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ سپر گریڈ پیٹرول180پیسہ فی لیٹر ، ریگولیر گریڈ پیٹرول170پیسہ اورریگولرگریڈ پیٹرول اور ڈیزل188پیسہ فی لیٹر تھیں۔ اس طرح کچھ گریڈز کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ کچھ مصنوعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔